انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 17اکتوبر بروزہفتہ کو مزید5میچ کھیلے جائیں گے۔ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ایورٹن اور چیلسی ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،

لندن۔16اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 17اکتوبر بروزہفتہ کو مزید5میچ کھیلے جائیں گے۔ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ایورٹن اور چیلسی ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،

دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں فلہم اور ہل سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ مانچسٹر سٹی اور اپسوچ ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ 17اکتوبر کا پانچواں اور آخری میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے ۔ آرسنل کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔