چین کے صدر شی جن پنگ کا صدر مملکت ممنون حسین کونیک تمناوں کا پیغام

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارک با د اور نیک تمناوں کا پیغام بھجوایا ہے۔ صدر مملکت کو یہ پیغام چین کے سفیر ینگ یاو نے خصوصی طور پر پہنچایا۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور اسٹرٹیجک شراکتدار ہیں جو آزمائش کے …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارک با د اور نیک تمناوں کا پیغام بھجوایا ہے۔ صدر مملکت کو یہ پیغام چین کے سفیر ینگ یاو نے خصوصی طور پر پہنچایا۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور اسٹرٹیجک شراکتدار ہیں جو آزمائش کے ہر موقع پر ایک دوسرے کے کام آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے ہر شعبے میں تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو باعث مسرت ہے۔

Leave a Reply