گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1420 ٹریفک حادثات میں 247افراد جاں بحق جبکہ 1645زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1420ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 854 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1420 ٹریفک حادثات میں 247افراد جاں بحق، 1645زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1420 ٹریفک حادثات میں 247افراد جاں بحق جبکہ 1645زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1420ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 854 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 791معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 962 ڈرائیورز،89کم عمرڈرائیورز، 509 مسافراور198پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ229 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی درالحکومت286 متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان96 حادثات میں 111متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، فیصل آباد82حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1669متاثرین میں 1322مرد اور347خواتین شامل ہیں۔








