پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ٹرائی سیریزمیں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر پوزیشن پر متبادل آپشنز تیار کیے جا رہے ہیں
قومی ٹیم ٹرائی سیریز میں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی ، مائیکل سمتھ

مزید خبریں
راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ٹرائی سیریزمیں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر پوزیشن پر متبادل آپشنز تیار کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے کہا کہ وہ بیٹرز کو وکٹ پر پیش آنے والے مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ٹی 20 سیریز میں وکٹیں تیز اور باؤنس والی تھیں جہاں کھیلنے کا تجربہ آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سکواڈ کے کھلاڑی پرجوش ہیں جبکہ تجربہ کار کھلاڑی نئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ لیول فور کوچ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی ٹرائی سیریز پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی تیسری سیریز ہو گی۔








