اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آزادکمشمیر میں کنٹرول لائن پر بسنے والی کوئی مستحق خاتون بی آئی ایس پی کی مالی معاونت سے محروم نہ رہے، بی آئی ایس پی اپنی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آزادکمشمیر میں کنٹرول لائن پر بسنے والی کوئی مستحق خاتون بی آئی ایس پی کی مالی معاونت سے محروم نہ رہے، بی آئی ایس پی اپنی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، معززین اور بی آئی ایس پی مستحقین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ماروی میمن نے ہفتہ کو آزاد کشمیرمیں وادی نیلم کے گاﺅں کنڈل شاہی اور تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی کے سٹاف بینیفیشریز سے ملاقات کی۔








