اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکمانستان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت،ٹیکسٹائل،لائیو سٹاک اور آئی ٹی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے دو نوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدوف نے ہفتہ کواپنے پاکستانی …
ترکمانستان کے صدرممنون حسین کو ٹیلی فون،نئے سال کی مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکمانستان کے صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت،ٹیکسٹائل،لائیو سٹاک اور آئی ٹی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے دو نوں رہنماوں کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدوف نے ہفتہ کواپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے رواں سال ستمبر میں اشک آباد میں پانچویں ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔








