چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مِس جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ 17۔اکتوبر بروز ہفتہ کو عارفوالا آئیں گی، چیف جسٹس صاحبہ تحصیل بارعارفوالا میں خواتین کیلئے بار روم اور لائبریری کا افتتاح کریں گی
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مِس جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ 17،اکتوبر بروز ہفتہ عارفوالا آئیں گی

مزید خبریں
عارف والا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مِس جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ 17۔اکتوبر بروز ہفتہ کو عارفوالا آئیں گی، چیف جسٹس صاحبہ تحصیل بارعارفوالا میں خواتین کیلئے بار روم اور لائبریری کا افتتاح کریں گی۔
صدر بار رانا عابد نذیر اور سیکرٹری بار احسن سالم رتھ نے بتایا کہ تحصیل بار عارفوالا کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں عروج پر جاری ہیں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیف جسٹس صاحبہ دس بجے عارفوالا بار پہنچیں گی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔







