ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سیف اللہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے
ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔16اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سیف اللہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں مارک کی جانے والی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ افسران درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کریں اور شہریوں کی شکایات کو قانون کے مطابق حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔







