ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کے فروغ کے لیے پی ایچ ایف کی وسیع کوششیں جاری ہے،محی الدین احمد وانی
ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کے فروغ کے لیے پی ایچ ایف کی وسیع کوششیں جاری ہے،محی الدین احمد وانی

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ وفاقی حکام کے تعاون سے کینیڈین ٹیم کے دورے کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کی سہولیات اور سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرے گی۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وفاقی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے مجوزہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کے فروغ اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کا اہم موقع قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کا تجربہ حاصل کرنے، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور ہاکی کے کھیل کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کینیڈین ٹیم کا اسلام آباد میں استقبال کرنے اور سیریز کے لیے پیشہ ورانہ، باوقار اور یادگار انتظامات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔یہ سیریز پاکستان کو بین الاقوامی ہاکی کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے، عالمی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کے فروغ کے لیے پی ایچ ایف کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔








