ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے لئے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے ہیں، سی پی او
ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے لئے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے ہیں، سی پی او

مزید خبریں
راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات کیے ہیں۔ میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی کے لیے تقریباً 6 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے سینئر افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریف کر رہے ہیں۔ سٹیڈیم کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ سی پی او نے کہا کہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شائقین کرکٹ کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے بھی مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران و اہلکار متحرک ہیں۔








