سرگودھا، مسیحی برادری کی عبادت گاہوں و چرچز کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں و چرچز کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرگودھا۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں و چرچز کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس افسران اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں چرچز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پولیس افسران نے خود جا کر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو چیک کیا اور انہیں ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہم کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس کے جوان الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں