پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1526ٹریفک حادثات میں 17ا جبکہ فراد جاں بحق جبکہ 1826زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطا بق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1526ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 905افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔921معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ …
پنجاب بھرمیں 1526ٹریفک حادثات میں 17ا فراد جاں بحق، 1826زخمی ہو گئے، ترجمان ریسکیو

مزید خبریں
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1526ٹریفک حادثات میں 17ا جبکہ فراد جاں بحق جبکہ 1826زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطا بق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1526ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 905افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔921معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (82 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1030ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور، 619مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت346متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان88حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور گوجرانوالہ84حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1843متاثرین میں 1446مرد اور397خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 402افراد کی اوسط عمر18سال سے کم886 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 555 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1684موٹرسائیکلز،105 آٹورکشے، 167کاریں، 40وین، 13مسافر بسیں، 43ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔








