لاڑکانہ میں مبینہ گٹکہ سپلائر ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ پولیس دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 کلو گٹکہ برآمد کرلیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مارکیٹ کی حدود میں سٹیٹ لائف بلڈنگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو روک کر اس …

لاڑکانہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 کلو گٹکہ برآمد کرلیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مارکیٹ کی حدود میں سٹیٹ لائف بلڈنگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی اور اس دوران 129 پیکٹوں میں موجود تقریباً 60 کلو گٹکہ برآمد کر کے مبینہ گٹکہ سپلائر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت غلام یاسین کھوسو کے نام سے ہوئی ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گٹکہ کے خریداروں، مقامی ڈیلرز اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری کارروائی تھانہ سچل کی حدود میں وگن روڈ پر کی گئی، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے واردات کی نیت سے موجود مبینہ ڈاکوئوں کا سامنا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت احمد علی کےنام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم لاڑکانہ اور اس کے گردونواح میں سنگین جرائم کی وارداتوں اور مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان (PSP)نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، گٹکہ سپلائی اور شہریوں کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

مزید خبریں