چائنا کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم میچز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، پی ایچ ایف حکام کی جانب سے شاندار استقبال،ترجمان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک اور اہم کڑی کے تحت، چائنا کی مشہور گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان میں موجودہ ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک اور اہم کڑی کے تحت، چائنا کی مشہور گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان میں موجودہ ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔

پاکستان آمد پر پی ایچ ایف کے اعلی حکام اور عہدیداران نے ایئرپورٹ پر چینی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس پروقار موقع پر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور روایتی پاکستانی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے گئے۔پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس دورے سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے بھی مزید مضبوط ہوں گے۔