فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام اسٹروف ہاکی اسٹیڈیم سرگودھا میں ہاکی فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں بوائز اور گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا
فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام اسٹروف ہاکی اسٹیڈیم سرگودھا میں ہاکی فیسٹیول کا انعقاد

مزید خبریں
سرگودھا۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام اسٹروف ہاکی اسٹیڈیم سرگودھا میں ہاکی فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں بوائز اور گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بوائز ایونٹ میں ایئر بیس انٹر کالج مصحف کی ہاکی ٹیم نے ریڈرز سرگودھا کی ہاکی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی، جبکہ ویمن ایونٹ میں فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی سینئر نے جونیئر ٹیم کو 3-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ایونٹ کے مہمانانِ خصوصی میاں امجد منیر اور جنید خان تھے جن کا استقبال آرگنائزر حسن شاہ اور مہک رحمان نے کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پرپاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل کھلاڑی ظلیرہ صدف اور ماہا رمضان نے کہا کہ ایسے فیسٹیولز نوجوان کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ہاکی کیریئر کے آغاز میں بھی ایسے ایونٹس نے اہم کردار ادا کیا، جن کا انعقاد حسن شاہ، مہک رحمان اور میڈم عائشہ صدیقہ نے کیا تھا ۔ ہاکی فیسٹیول کے انعقاد پر کھلاڑیوں نے آرگنائزر حسن شاہ اور مہک رحمان کا شکریہ ادا کیا۔








