اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ حب الوطنی سے سرشارمسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی میںکردار برقرار اوراس میں مزید تیزیآئے گی،کرسمس کے موقع پرمیں اپنے تمام مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں، کرسمس کا بنیادی روح یہ ہے کہ خوشیوں کو بانٹا جائے اورتمام …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کرسمس پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ حب الوطنی سے سرشارمسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی میںکردار برقرار اوراس میں مزید تیزیآئے گی،کرسمس کے موقع پرمیں اپنے تمام مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں، کرسمس کا بنیادی روح یہ ہے کہ خوشیوں کو بانٹا جائے اورتمام انسانیت سے پیار کیا جائے۔کرسمس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یسوع مسیحی نے تمام انسانوں کو نیک اور پاک صاف زندگی گزارنے میں رہنمائی مہیا کی اور ا ن پر زور دیا کہ وہ خدا سے رحمت کے طلب گار ہوں۔








