سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایرانی مشاروتی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)چھ ملکی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاروتی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر علی لاریجانی کا سپیکر ز کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)چھ ملکی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاروتی اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر علی لاریجانی کا سپیکر ز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں اقوام مشترکہ مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں کی منزل ،دوست اور دشمن بھی ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات خطے میں امن، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply