اسلا م آ باد25دسمبر(اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صا دق نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین تعلقا ت کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس (این پی …
سپیکر قومی اسمبلی سے سٹینڈنگ کمیٹی آف چینی نیشنل پیپلز کا نگریس کے وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آژانگ پنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلا م آ باد25دسمبر(اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صا دق نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین تعلقا ت کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس (این پی سی) آف پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وائس چیئر مین ژانگ پنگسے پیر کو اسلام آباد میں منعقد سپیکر زکا نفرنس کے مو قع پر ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر پاک۔چین فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر رانا محمدافضل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ سپیکر نے کہا کہ پاک ۔چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیںاور ژانگ پنگ کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن مو جو دہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان پا ک ۔چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیا تی منصو بو ں کے ذریعے خطے کے عوام کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کا م کر رہے ہیں ۔انہو ں نے مو جو دہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے پا کستان میں سما جی و اقتصادی شعبو ں کی تر قی کے لیے چین کے بے لو ث تعا ون کو سراہا ۔








