پرتگال فٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو 30 روزہ پابندی اور 255 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔اے ایف پی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 30 ستمبر کو یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران پرتگال کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم چھوڑنے پر 30 روزہ پابندی، جرمانہ بھی عائد

مزید خبریں
لزبن۔21اکتوبر (اے پی پی):پرتگال فٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو 30 روزہ پابندی اور 255 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔اے ایف پی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 30 ستمبر کو یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران پرتگال کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ کوچ جارج جیسس نے انہیں ناروے کے خلاف میدان میں اتارنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ یکم اکتوبر کو ڈنمارک کے خلاف میچ میں بھی ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔
پرتگال فٹ بال فیڈریشن کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو قواعد کے تحت کم سے کم سزا دی گئی ہے کیونکہ قومی ٹیم چھوڑنے پر 1 سے 6 ماہ تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی پابندی ڈنمارک کے خلاف میچ کے روز سے نافذ العمل شمار کی گئی ہے، جس کے باعث وہ 19 روز کی پابندی پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں اور اکتوبر کے اختتام تک سزا پوری کر لیں گے۔فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے 6 اکتوبر کو معذرت اور سزا قبول کرنے کی آمادگی کو بھی مدنظر رکھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اس سے قبل مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے قومی ٹیم کے لئے کھیل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں نیشنز لیگ کے اپنے چاروں میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پرتگال 14 نومبر کو ڈنمارک کی میزبانی کرے گا جبکہ 17 نومبر کو ویلز کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ان میچوں تک کرسٹیانو رونالڈو اپنی پابندی مکمل کر چکے ہوں گے۔سزا کے اعلان کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے براہ راست کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم انہوں نے سعودی کلب النصر کے ساتھ تربیت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔







