سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔
سعودی وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،باہمی برادرانہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض۔21اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے ایسی کسی بھی چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا جو دونوں ملکوں کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔







