یوئیفا چیمپئنز لیگ، پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو 2-4 سے ہرا دیا، لیورپول کی شاندار واپسی

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بارسلونا کو 2-4 گول سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ لیورپول نے 2 گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے ویلریال کو 3-4 سے ہرا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر سٹی نے بھی اے ای کے ایتھنز کو 1-5 سے شکست دی، جس میں فل فوڈن نے ہیٹ …

پیرس۔21اکتوبر (اے پی پی):یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بارسلونا کو 2-4 گول سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ لیورپول نے 2 گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے ویلریال کو 3-4 سے ہرا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق مانچسٹر سٹی نے بھی اے ای کے ایتھنز کو 1-5 سے شکست دی، جس میں فل فوڈن نے ہیٹ ٹرک سکور کی۔پیرس میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے 2 مرتبہ خسارہ برابر کیا، تاہم آخری لمحات میں وٹینہ اور فابیان روئز کے گولز نے پیرس سینٹ جرمین کی 2-4گول سے فتح یقینی بنا دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیزائر دوئے نے 38ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ لوکاس ہرنانڈیز نے دوسرے ہاف میں برتری بحال کی۔

بارسلونا کی جانب سے شاوی ایسپارٹ اور لامین یمل نے گول کیے۔ پیرس سینٹ جرمین نے اس کامیابی کے ساتھ لیگ مرحلے میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، تاہم عثمان ڈیمبیلے، مارکینیوس اور خویچا کواراتسخیلیا انجری کا شکار ہو گئے۔اینفیلڈ میں لیورپول نے ویلریال کے خلاف ابتدائی 2 گول کھانے کے باوجود مقابلہ 3-4 سے جیت لیا۔ الیکسس میک الیسٹر نے 2 گول کیے، جبکہ فلوریان ورٹز کے سیزن کے پہلے گول نے لیورپول کی پوزیشن مضبوط کی۔ بعد ازاں تانی اولوواسے نے ویلریال کی جانب سے گول کر کے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، لیکن لیورپول نے برتری برقرار رکھی۔مانچسٹر سٹی نے فل فوڈن کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اے ای کے ایتھنز کو 1-5 سے زیر کیا۔

مانچسٹرسٹی کی جانب سے ایلیٹ اینڈرسن نے کلب کے لیے اپنا پہلا گول کیا، جبکہ ریان شرکی نے بھی گیند جال میں پہنچائی۔دیگر مقابلوں میں روما نے سلووان بریٹسلاوا کو 0-4 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ میں 2019 کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔ ناپولی نے بوڈو گلیمت کو 3-4 سے ہرا دیا، جس میں سکاٹ میک ٹومینے نے 2 گول کیے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ اور وی ایف بی شٹٹگارٹ کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، جبکہ بوروسیا ڈورٹمنڈ نے باکو میں صباح کو 1-2 سے شکست دے دی۔