پشاور ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم ولادت پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں تقریب میں وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کی اعلی تعلیم کے شعبے کے لئے گراں قدر خدمات پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب اور اساتذہ کی جانب سے پروفیسر عنایت نے زبردست خراج …
وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کی اعلی تعلیم کے شعبے کے لئے گراں قدر خدمات پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جانب سے زبردست خراج تحسین

مزید خبریں
پشاور ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم ولادت پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں تقریب میں وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کی اعلی تعلیم کے شعبے کے لئے گراں قدر خدمات پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب اور اساتذہ کی جانب سے پروفیسر عنایت نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پیر کو پروفیسر عنایت نے تقریب کی کارروائی روک کر کہا ہم تمام طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے احسن اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جب اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا منصوبہ پلاننگ کمیشن میں پیش ہوا تو کہا کہ اس ادارہ کے لئے قائد اعظم نے اپنی جائیداد وقف کی تھی، جو ادارہ قائد اعظم کا انتخاب تھا وہ ہم سب کا انتخاب ہے۔انہوں نے 1.5 ارب روپے کا توسیعی منصوبہ بغیر کسی حجت کے فوراً منظور کر دیا ۔








