اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی ہے اورکابینہ سے منظوری کے بعد رواؓں ہفتے نئی حج پالیسی 2018کااعلان متوقع ہے ۔ سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کوبتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج پرجانے کے خواہش مند شہری جنوری کے وسط سے درخواستیں جمع کریں گے، جنوری کے آخر میں …
نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل ، کابینہ سے منظوری کے بعد رواؓں ہفتے نئی حج پالیسی 2018کااعلان متوقع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی ہے اورکابینہ سے منظوری کے بعد رواؓں ہفتے نئی حج پالیسی 2018کااعلان متوقع ہے ۔ سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کوبتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج پرجانے کے خواہش مند شہری جنوری کے وسط سے درخواستیں جمع کریں گے، جنوری کے آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاانتخاب عمل میں لایاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ حج سیزن کیلئے پاکستان کو 1لاکھ 79ہزار210عازمین کا کوٹہ الاٹ ہواہے جن میں سے 60فیصد سرکاری اور40فیصد خواہش مند پرائیوٹ حج سکیم کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی میں 75سال کے عمرکے حامل درخواست گزار یاگزشتہ تین سالوں سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کانام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگا اوران کی درخواستوں کوقرعہ اندازی کے بغیرشامل کرلیاجائیگا۔








