اسلام آباد۔ 25 دسمبر(اے پی پی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کویادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے د فتر خارجہ میں صحافیوں کو ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام کمانڈر کلبھوش یادیو اور میرا انڈین نیوی نمبر 41558 …
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 25 دسمبر(اے پی پی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کویادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے د فتر خارجہ میں صحافیوں کو ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام کمانڈر کلبھوش یادیو اور میرا انڈین نیوی نمبر 41558 زولو ہے۔میں دو سال پہلے ایران سے بارڈر پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا،جب میں بھارت خفیہ ایجنسی راءکیلئے کام کر رہا تھا اور پھر پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتار ہوا۔پاکستانی حکام مجھ سے بہت عزت وقار سے پیش آئے اور انکا رویہ بہت پیشہ ورانہ تھا۔میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی بیگم سے ملاقات کی درخواست کی اور مجھے بتایا گیا کہ میری بیگم اور ماں مجھ سے ملنے آرہی ہیں اور میں حکومت پاکستان کا اس بہترین اقدام پر شکر گزار ہوں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر سعودی جرمن ہاسپٹل دوبئی کے ڈاکٹر یو ڈبلیو ای جانسس نیلسن کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا میڈیکل رپورٹ بھی پیش کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کلبھوشن مکمل رو بصحت ہے۔








