وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا کرسمس کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کے قابل فخر شہری ہیں، قیام پاکستان سے دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری نے تاریخی کرداراداکیا، اقلیتیں پاکستان کی تعمیر، ترقی اور سالمیت کے لئے قابل قدر کردارادا کررہی …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کے قابل فخر شہری ہیں، قیام پاکستان سے دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری نے تاریخی کرداراداکیا، اقلیتیں پاکستان کی تعمیر، ترقی اور سالمیت کے لئے قابل قدر کردارادا کررہی ہیں،ہم سب کو مل کر پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے،حضرت مسیح سے وابستگی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اسی نسبت سے مسیحیوں سے ہمارااحترام کا خصوصی رشتہ ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقلیتوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے مرکزی دھارے میں ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ پیر کو کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام اقلیتوں اور ان کے شعائر کے احترام کا درس دیتاہے،حضرت مسیح سے محبت، عقیدت اور ان کا احترام اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے ،حضرت مسیح سے وابستگی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اسی نسبت سے مسیحیوں سے ہمارااحترام کا خصوصی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کی روشن مثال ہے۔ 

مزید خبریں

Leave a Reply