وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی عزت و وقار کے ساتھ ان کے وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی نائب صدر کا بیان غیر مناسب اور آﺅٹ آف پلیس تھا، مسئلہ افغانستان کے اندر ہے جسے امریکی سمجھ نہیں پا رہے اور الزام لگا کر بوجھ پاکستان پر ڈال …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی عزت و وقار کے ساتھ ان کے وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی نائب صدر کا بیان غیر مناسب اور آﺅٹ آف پلیس تھا، مسئلہ افغانستان کے اندر ہے جسے امریکی سمجھ نہیں پا رہے اور الزام لگا کر بوجھ پاکستان پر ڈال رہے ہیں‘ پاکستان تو شروع دن سے ہی افغان امن عمل کے لیے کوشاں رہا ہے،افغان مہاجرین کی بھی باعزت واپسی چاہتے ہیں‘ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل کو اپنے مفادات اور اپنی سیکیورٹی کو مد نظر رکھ کے ہی کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سے 12 سال کے ٹریک ریکارڈ دیکھیں تو بعض اوقات شک ہوتا ہے کہ افغانستان میں امن واقعی امریکیوں کی خواہش بھی ہے کہ نہیں کیونکہ جب ایک لاکھ فوج کی تعیناتی سے افغانستان میں امن نہیں ہوا تو پھر وہ 12 ہزار سے وہاں امن کس طرح قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہماری ماضی کی شراکت داریوں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو ا بلکہ اس کے بے شمار نقصانات ہی اٹھانے پڑے ہیں اس لیے اب ہم اس طرح کی کسی شراکت داری کا حصہ نہیں ہو سکتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply