اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات اور ڈھاکہ میںپاکستانی ہائی کمیشن میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ سفارتکاروں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ابوظبہی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان …
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات اور ڈھاکہ میںپاکستانی ہائی کمیشن میں تقاریب کا اہتمام،صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات اور ڈھاکہ میںپاکستانی ہائی کمیشن میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ سفارتکاروں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ابوظبہی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان اور حضرت عیسی علیہ السلام کی یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے امن اور محبت کا عالمگیر پیغام دیا جبکہ بابائے قوم نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب پورا کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتی شہریوں کو برابری کی بنیاد پر ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشنر رفیق الزمان نے کہا کہ برصغیر پاک وہند کے کروڑوں مسلمان قائد اعظم کے احسان مند ہیں جنہوں نے انہیں ہندو کی غلامی سے آزادی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آج مسلمانوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ قائد نے ہم پر کتنا احسان کیا ہے اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ قائد کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔








