اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ملک میں سیاسی برادشت کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سیاست دانوں کی حکومت کے خلاف سازش جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے ، پارٹی کو پیش آنے والے سیاسی مسائل کے باوجود …
پاکستان کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ملک میں سیاسی برادشت کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سیاست دانوں کی حکومت کے خلاف سازش جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے ، پارٹی کو پیش آنے والے سیاسی مسائل کے باوجود ملکی انتظام کو انتہائی ذمہ داری سے نبھا رہے ہیں، ملکی قیادت میں تبدیلی کے باوجودد بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن کے مطابق جاری ہیں۔پیرکویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا واضح ثبوت پاکستان پر حالیہ نئے دباﺅ کی صورت میں سامنے آرہا ہے، ان حالات میں ملک میں موجود سیاسی قوتوں کوسیاسی روداری سے کام لے کر نظام کی مضبوطی پر توجہ دینی چائیے ۔








