جامعہ بلوچستان کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام جمعرات کو خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا،موضوع ’’اسٹاک ایکسچینج کیسے کام کرتا ہے اور پی ایس ایکس کی حالیہ کارکردگی‘‘ تھا
جامعہ بلوچستان میں سٹاک ایکسچینج اور پی ایس ایکس کی حالیہ کارکردگی پر سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ بلوچستان کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام جمعرات کو خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا،موضوع ’’اسٹاک ایکسچینج کیسے کام کرتا ہے اور پی ایس ایکس کی حالیہ کارکردگی‘‘ تھا۔خصوصی سیشن میں سلیم احمد صدیقی، جنرل منیجر، جی ایس گلوبل نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔
مہمان مقرر نے سٹاک ایکسچینج کے طریقہ کار اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے تمام اہم نکات نہایت عمدگی سے بیان کیے۔ طلبا نے موضوع سے متعلقہ اہم سوالات کیے، جس سے سیشن مزید معلوماتی اور نتیجہ خیز رہا۔آخر میں چیئرپرسن شعبہ کامرس ڈاکٹر محمد شفیق نے مہمان مقرر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کا بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔








