راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 54.23 فیصد

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں 30 ہزار 280 امیدوار کامیاب قرار پائے

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں 30 ہزار 280 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کاتناسب 54.23 فیصد رہا۔نتائج کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ کمپلیکس کے کانفرنس روم میں کیا۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، سیکرٹری بورڈ محمد فہمید اور دیگر بورڈ افسران بھی موجود تھے۔بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر 57 ہزار 48 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 55 ہزار 834 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 30 ہزار 280 امیدوار کامیاب جبکہ 25 ہزار 548 ناکام قرار پائے۔ امتحان میں ایک ہزار امیدوار غیر حاضر رہے۔اعدادوشمار کے مطابق امتحان میں 18 ہزار 696 طلبہ اور 37 ہزار 138 طالبات شریک ہوئیں۔

مزید خبریں