فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کا پہلا ماہانہ اجلاس کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد

فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کا پہلا ماہانہ اجلاس کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو ا ۔اجلاس میں تمام مارشل آرٹس ایسوسی نے شرکت کی۔محمد اشتیاق ترابی نے کہا کہ مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لئے ایسوسی ایشن ممبران کونئے پلان متعارف کرائے جائیں

فیصل آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کا پہلا ماہانہ اجلاس کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو ا ۔اجلاس میں تمام مارشل آرٹس ایسوسی نے شرکت کی۔محمد اشتیاق ترابی نے کہا کہ مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لئے ایسوسی ایشن ممبران کونئے پلان متعارف کرائے جائیں۔ حاجی محمد رفیع صدر نے9 نومبرکو 12 گیمز کرانے کا اعلان کیا ان گیمز میں کراٹے،آرچری،ریسلنگ،جو جٹسو،کنگفو،جوڈو،تیکوانڈو،شائی شن کو موئے تھائی

جے کے کراٹے،گتکا،قازق کریسی ریسلنگ شامل ہیں۔تمام ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو اس پروگرام کو کامیاب کرانے کے لئے ڈیوٹیاں سونپ دیں،جوائنٹ سیکرٹری و انفارمیشن سیکرٹری محمد عاطف نومی ملک نے کہا کہ فیصل آباد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اقبال ڈے کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ بھرپور طریقے سے منایا جائیگا جس پر تمام ممبران نے حمایت کا اعلان کیا۔

 

مزید خبریں