اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2026ء بروز بدھ 28 اکتوبر 2026ء سے شروع ہورہے ہیں جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2026ء بروز بدھ سے شروع ہونگے

مزید خبریں
کراچی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2026ء بروز بدھ 28 اکتوبر 2026ء سے شروع ہورہے ہیں جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر
کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر،آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے ضمنی امتحانات بروز بدھ 28اکتوبر 2026ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز ہفتہ 21 نومبر 2026ء تک جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ تمام گروپس کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2بجے سے 5بجے تک لیے جائیں گے۔ اُمیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بورڈ کے پورٹل admitcard.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔








