کروڈ آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ درآمدات اگست کے دوران کی گئیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران خام تیل کی درآمدات کا حجم 2.78 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی …
کروڈ آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12.09 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):کروڈ آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ درآمدات اگست کے دوران کی گئیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران خام تیل کی درآمدات کا حجم 2.78 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران کروڈ آئل کی درآمدات کا حجم 2.48 ملین ٹن رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران کروڈ آئل کی قومی درآمدات میں 0.3 ملین ٹن یعنی 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کروڈ آئل کی درآمدات کا حجم سب سے زیادہ 1.238 ملین ٹن رہا ہے جبکہ جولائی 2026 میں 7 لاکھ 63 ہزار 702 ٹن اور ستمبر 2026 میں 7 لاکھ 78 ہزار 964 ٹن رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق خلیج کی صورتحال کے تناظر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی ملکی طلب کو پورا کرنے کے لئے خام تیل کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل بھی درآمد کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.275 ملین ٹن پٹرول اور 83 ہزار 497 ٹن ڈیزل درآمد کیا ہے۔







