قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہوگئے۔ جناح سٹیڈیم میںکھیلے گئے پہلے روز مینز ہائی جمپ مقابلوں میں پنجاب کے محمد افضل اور محمد رضوان نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کے ذیشان تیسرے نمبر پر رہے۔ لانگ جمپ کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے شعیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہوگئے۔ جناح سٹیڈیم میںکھیلے گئے پہلے روز مینز ہائی جمپ مقابلوں میں پنجاب کے محمد افضل اور محمد رضوان نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کے ذیشان تیسرے نمبر پر رہے۔ لانگ جمپ کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے شعیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کے شکیل اور وقار یونس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ جیولین تھرو میں پنجاب کے یاسر نے پہلی، آزاد کشمیر کے ذیشان مطلوب نے دوسری جبکہ شہاب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Leave a Reply