سری لنکا میں خراب موسم کے باعث تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان

سری لنکا میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کے لیے منگل کو ملک بھر کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اسکول کے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

کولمبو ۔27اکتوبر (اے پی پی):سری لنکا میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کے لیے منگل کو ملک بھر کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اسکول کے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت کے مطابق جنرل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (او لیول) کے امتحانات میں آرٹس کے مضامین کے عملی امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشیں جاری ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان ’’ارناب‘‘ بھی بالواسطہ طور پر ملک کے موسم کو متاثر کر رہا ہے۔