عالمی برادری سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے،دفترخارجہ

پاکستان یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کی جرأت، استقامت اور وقار، امن اور حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی دیرینہ امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کی جرأت، استقامت اور وقار، امن اور حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی دیرینہ امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔