عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام، سونے اور زرعی اجناس کے نرخوں میں کمی

عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جبکہ سونا چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم سونے اور زندہ مویشیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 11 سینٹ کی کمی کے بعد 101.65 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جبکہ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جبکہ سونا چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم سونے اور زندہ مویشیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 11 سینٹ کی کمی کے بعد 101.65 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک سینٹ کے اضافے سے 115.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 16.51 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 4,000.20 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1.62 ڈالر کی کمی کے بعد 52.73 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔زرعی اجناس کی منڈی میں مکئی کی قیمت 1.75 ڈالر کی کمی سے 453.25 ڈالر فی بشل اور گندم کی قیمت 2.25 ڈالر کی کمی سے 613.75 ڈالر فی بشل ہو گئی۔دریں اثنا، کاٹن کی قیمت میں 45 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 7 سینٹ کے اضافے سے 231.20 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔

مزید خبریں