ملک میں زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ، زر وسیع (ایم ٹو)میں 0.8 فیصد اور بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زیر گردش کرنسی کا حجم 11.71 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 11.74 ٹریلین روپے تھا، اس طرح زیر گردش …
زیر گردش کرنسی میں ہفتہ وار کمی، زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ملک میں زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ، زر وسیع (ایم ٹو)میں 0.8 فیصد اور بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زیر گردش کرنسی کا حجم 11.71 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 11.74 ٹریلین روپے تھا، اس طرح زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ہوئی، جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 1.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (براڈ منی) کا حجم بڑھ کر 44.63 ٹریلین روپے ہو گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 44.27 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح ہفتہ وار بنیاد پر زر وسیع میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا، تاہم جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زر وسیع کے حجم میں مجموعی طور پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس کا حجم 32.87 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 32.47 ٹریلین روپے تھا، اس طرح بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.2 فیصد اضافہ ہوا، تاہم جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک ان میں مجموعی طور پر 4.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔








