پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,428 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,428.74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 164,467.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,428.74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 164,467.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 282 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 170 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 401.96 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 18 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 351.39 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48,442.40 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیئے گئے۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1,656.68 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 235,633.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 14.65 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے، کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک کے 54.7727 ملین، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 30.69 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 24.7734 ملین حصص کا لین دین ہوا،سکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، گریز لیزنگ لمیٹڈ اور یونی کیپ مضاربہ سرِفہرست ایڈوانس کرنے والی کمپنیاں رہیں جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر 65.8 ارب ڈالر ہوگیا۔

 

مزید خبریں