وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزرابلال یاسین، ملک فیصل ایوب کھوکھر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور رکن قومی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا
ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزرابلال یاسین، ملک فیصل ایوب کھوکھر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور رکن قومی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، میاں مرغوب احمد اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین کے عہدیداران اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور جدت کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ایل ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ہر کونے میں ترقیاتی کام جاری ہیں، وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی خدمت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔








