انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی میں دلچسپی رکھنے والے 7 ممالک کے ناموں کی تصدیق کردی، جن میں جرمنی، ہنگری، قطر، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ ،بھارت اور ترکیہ شامل ہیں۔آئی او سی کے مطابق 31 اکتوبر کی مقررہ آخری تاریخ تک کسی نئے ملک نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، جس کے باعث امیدوار ممالک کی فہرست 6 اکتوبر کو جاری …
2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے جرمنی سمیت 7 ممالک دوڑ میں شامل

مزید خبریں
جنیوا۔3نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی میں دلچسپی رکھنے والے 7 ممالک کے ناموں کی تصدیق کردی، جن میں جرمنی، ہنگری، قطر، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ ،بھارت اور ترکیہ شامل ہیں۔آئی او سی کے مطابق 31 اکتوبر کی مقررہ آخری تاریخ تک کسی نئے ملک نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، جس کے باعث امیدوار ممالک کی فہرست 6 اکتوبر کو جاری کردہ ابتدائی فہرست کے مطابق برقرار ہے۔
آئی او سی کی فیوچر ہوسٹ کمیشن کی سربراہ اور کمیٹی کی رکن کولنڈا گرابار کٹارووچ نے کہا کہ 2036 کے اولمپکس کا میزبان پہلی مرتبہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق متعارف کرائی گئی اصلاحات کے تحت منتخب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میزبانی میں مختلف خطوں کے ممالک کی دلچسپی اس بات کی عکاس ہے کہ دنیا بھر میں اولمپکس کی سماجی اور معاشی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
آئی او سی کے مطابق وہ میزبانی کے خواہش مند تمام 7 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور انہیں اپنے میزبانی کے منصوبوں اور تجاویز کو حتمی شکل دینے میں معاونت فراہم کرے گی۔








