آزاد کشمیر میں 48 میگاواٹ جگراں-II پن بجلی منصوبہ، ایکنک سے منظوری دیدی

آزاد جموں و کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار بڑھانے اور مقامی آبی وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے 48 میگاواٹ کے جگراں-II ہائیڈرو پاور منصوبے کی ایکنک سے منظوری دے دی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی لاگت 13 ارب 94 کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار بڑھانے اور مقامی آبی وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے 48 میگاواٹ کے جگراں-II ہائیڈرو پاور منصوبے کی ایکنک سے منظوری دے دی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی لاگت 13 ارب 94 کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے بجلی کے قومی نظام میں اضافی پن بجلی کی صلاحیت شامل ہوگی، جس سے بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنانے اور توانائی کے متنوع ذرائع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔آزاد جموں و کشمیر کی پہاڑی وادیوں میں بہتے پانی کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کا یہ منصوبہ گھریلو صارفین، عوامی خدمات اور معاشی سرگرمیوں کے لیے توانائی کی دستیابی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

جگراں-II ہائیڈرو پاور منصوبہ حکومت کے قومی ترقیاتی وژن ’’اڑان پاکستان‘‘ اور 5Es فریم ورک کے توانائی، سستی اور مؤثر توانائی کے شعبے سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد توانائی کے پائیدار اور قابلِ تجدید ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں