امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا 10 اور 11 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں یوکرین اور روس کے درمیان ورکنگ لیول مذاکرات میں ثالثی کرے گا۔ شنہوا کے مطابق سٹیو وٹکوف کے دفتر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ مذاکرات10 اور 11 نومبر کو ابوظہبی میں ہوں گے۔
روس اور یوکرین کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے

مزید خبریں
واشنگٹن۔3نومبر (اے پی پی):امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا 10 اور 11 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں یوکرین اور روس کے درمیان ورکنگ لیول مذاکرات میں ثالثی کرے گا۔ شنہوا کے مطابق سٹیو وٹکوف کے دفتر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ مذاکرات10 اور 11 نومبر کو ابوظہبی میں ہوں گے۔
مذاکرات میں جنگ کے بعد کے سکیورٹی انتظامات، کشیدگی میں کمی کی کوششوں، انسانی امداد اور امن کے قیام کی جانب آئندہ اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے برسلز میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، یورپی یونین اور نیٹو کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں، یورپ کے جنگ کے بعد کے سکیورٹی نظام اور یوکرین کی تعمیرِ نو میں معاونت کے لیے معاشی مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا گزشتہ دور فروری میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوا تھا، تاہم یہ مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ ■








