لاہور،نیل گائے ، مرغابی و بٹیر کے غیرقانونی شکار ،موروں کی ناجائز تجارت پر 6ملزمان گرفتار

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نےجانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکاراور کاروبار کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائی کے دوران نیل گائے ، مرغابی اور بٹیر کے غیرقانونی شکار اور موروں کی غیر قانونی تجارت کی پاداش میں 6ملزمان کو گرفتار کرکے 3ملزمان پر ایک لاکھ 5ہزار جرمانہ عائد کیا۔

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات پنجاب نےجانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکاراور کاروبار کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائی کے دوران نیل گائے ، مرغابی اور بٹیر کے غیرقانونی شکار اور موروں کی غیر قانونی تجارت کی پاداش میں 6ملزمان کو گرفتار کرکے 3ملزمان پر ایک لاکھ 5ہزار جرمانہ عائد کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر نارووال حنفیہ یوسف نے وائلڈلائف رینجرز شکرگڑھ اور پاک رینجر ز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیل گائے کا غیرقانونی شکار کرنے والے 3شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شکار کی گئی ایک مادہ نیل گائے برآمد کرلی اور سول ویٹرنری ہسپتال شکرگڑھ میں برائے ملاحظہ صحت گوشت منتقل کی اور مضر صحت گوشت کی توثیق ہونے پر عدالتی احکامات کے بعد نیل گائے پاک رینجرز کی موجودگی میں زمین میں دفن کردی ۔

گوجرانوالہ ریجن ہی میں کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر گوجرانوالہ تبسم ایمان نے موروں کے غیرقانونی ڈیلر کو گرفتار کرکے 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹادیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع پاکپتن سدر ہ شبیر نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ پرملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس سے نیٹنگ گیئرضبط کرلیا اور 20ہزار جرمانہ کیا ۔ ایک اور کارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر مظفر گڑھ طارق عباس کھوسہ نے مرغابی کے غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے 50ہزار جرمانہ کیا ۔

 

مزید خبریں