نئے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور عشائیہ، سووینئرز پیش

ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ایئر وائس مارشل شاہد افضل نے سبکدوش ہونے والے ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کی میزبانی کی۔ ترجمان کے مطابق الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نادر شفیع ڈار سمیت پی اے اے کے اعلیٰ حکام اور ان کی بیگمات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ایئر وائس مارشل شاہد افضل نے سبکدوش ہونے والے ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کی میزبانی کی۔ ترجمان کے مطابق الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نادر شفیع ڈار سمیت پی اے اے کے اعلیٰ حکام اور ان کی بیگمات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے سبکدوش ہونے والے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کی ایئرپورٹس اتھارٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر میزبان ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل شاہد افضل اور دیگر معززین کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کو اس یادگار موقع کی مناسبت سے اعزازی سووینئرز اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ سب نے ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں