نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اولیور بلانکو کو وینزویلا کا وزیر خارجہ و بین الاقوامی تجارت مقرر ہونے پر مبارکباد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اولیور بلانکو کو وینزویلا کا وزیر خارجہ و بین الاقوامی تجارت مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اولیور بلانکو کو وینزویلا کا وزیر خارجہ و بین الاقوامی تجارت مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم’’ ایکس ‘‘پر اپنے تہنیتی پیغام میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ اولیور بلانکو کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وینزویلا کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وینزویلا کے وزیر خارجہ کے ساتھ قریبی روابط اور مشترکہ کاوشوں کا منتظر ہوں.