خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے سا تھ انسداد پولیو مہم تیسرے روز جاری رہی ۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے کے 27 مخصوص اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سخت سیکورٹی انتظامات کے سا تھ انسداد پولیو مہم جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے سا تھ انسداد پولیو مہم تیسرے روز جاری رہی ۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے کے 27 مخصوص اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال، ایبٹ آباد، تورغر، لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولئی پالس میں بیک وقت شروع ہوئی۔ مہم ضلع پشاور اور خیبر میں 7 دن تک، جبکہ دیگر اضلاع میں 4دن تک جاری رہے گی۔ متعلقہ اضلاع میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی مجموعی طور پر20,772 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 18,630 موبائل ٹیمیں، 1,225 فکسڈ ٹیمیں اور917 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ مزید برآں پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے 4,734 ایریا انچارجز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ان اضلاع میں تقریباً 30ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔







