پی ایس ڈبلیو کا معلوماتی و تربیتی سیشن ، مقصد مقامی سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو سرحد پار تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے معلومات فراہم کرنا تھا

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو)نے اپنے فلیگ شپ اقدام ’ایس ایم سی لیویٹ ‘ کے تحت ’تبدیلی کا انتظام‘ کے عنوان سے یہاں ایک معلوماتی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو سرحد پار تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی معلومات فراہم کرنا تھا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو)نے اپنے فلیگ شپ اقدام ’ایس ایم سی لیویٹ ‘ کے تحت ’تبدیلی کا انتظام‘ کے عنوان سے یہاں ایک معلوماتی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو سرحد پار تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی معلومات فراہم کرنا تھا۔سیشن کے دوران شرکا کو ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے اور تجارت کو آسان بنانے میں پی ایس ڈبلیو کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان کے تجارتی معلوماتی پورٹل ’ٹریڈ ورس‘ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا تاکہ کاروبار سے وابستہ افراد برآمدی تقاضوں اور ضروری تجارتی معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔سیشن میں موجود ماہرین نے شرکاء کی رہنمائی کی اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، جس سے کاروباری اداروں کو برآمدات کے لیے تیار ہونے اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں