نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد و راولپنڈی شعیب خان، ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس خرم اشرف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر این پی ایف نے ایف نائن پارک میں قائم فزیکل ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا
این سی سی آئی اے اور پولیس حکام کا ایف نائن پارک کا دورہ، بھرتی کے فزیکل ٹیسٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد و راولپنڈی شعیب خان، ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس خرم اشرف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر این پی ایف نے ایف نائن پارک میں قائم فزیکل ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق دورے کا مقصد امیدواروں کی سہولت، سکیورٹی اور بھرتی کے مجموعی عمل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں اور متعلقہ عملے سے بریفنگ لی گئی اور امیدواروں کو پُرامن، محفوظ اور منظم ماحول کی فراہمی کے لیے ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ترجمان نے واضح کیا کہ این سی سی آئی اے میں تمام بھرتیاں شفافیت اور میرٹ کے سخت اصولوں پر کی جا رہی ہیں اور اس دوران امیدواروں کی سہولت اور سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔






