سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ، صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے افتتاح کیا

سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ، صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے افتتاح کیا ۔

سکھر۔ 04 نومبر (اے پی پی):سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ، صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے افتتاح کیا ۔ سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ہوگیا ہے ، صوبائی وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر نے گیمز کافر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے 22 سے زائد اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اسپیشل گیمز کی شروعات میں 100 میٹر ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خصوصی بچوں نے حصہ لیا ، صوبائی وزیر نے ریس کے مقابلے بھی دیکھے ۔خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

گیمز کی افتتاحی تقریب کے بعد صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے اسپورٹس گرائونڈ میں خصوصی بچوں کا مارچ پاسٹ دیکھا۔ ایونٹ کے موقع پر سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن طحہ احمد فاروقی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اسد اسحاق، کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، سیکشن آفیسر جنرل اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن سکھر عبد القدوس میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر میر محمد کلہوڑو، فوکل پرسن ایونٹ پروفیسر سید رئیس حیدر، ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن خیرپور حفیظ اللہ شیخ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

 

مزید خبریں